واشنگٹن۔۔۔امریکی حکومت نے 29 سالہ روسی خاتون پر سیاسی تنظیموں میں شامل ہو کر روسی حکومت کی جاسوسہ کے طور پر سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ماریا بوتینا نے رپبلکن پارٹی میں شامل ہو کر اسلحے کے حق میں مہم چلائی تھی۔الزام کا تعلق اس تفتیش سے نہیں ہے جو 2016ء کے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے بارے میں جاری ہے۔ان پرالزام ہے کہ بوتینا کریملن کے ایک اعلیٰ عہدے دار کی ہدایات پر کام کر رہی تھیں۔تاہم ان کے وکیل رابرٹ ڈرسکول نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی موکلہ جاسوس نہیں ہیں بلکہ وہ بین الاقوامی امور کی طالبہ ہیں اور اپنی تعلیم کو بزنس میں کریئر بنانے کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔