Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک امتحان میں پی آئی ایس جے العزیزیہ کا نتیجہ 88 فیصد رہا

ابراہیم ہارون نے 1057اور طوبہ سرفراز نے 1052 نمبر حاصل کئے ، محنت کو اپنا شعار بناتے ہوئے کامیابی کے سفر کو جاری رکھیں ، پرنسپل عتیق الرحمان
جدہ ( ارسلان ہاشمی) فیڈر ل بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک کے امتحان میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کا نتیجہ 88 فیصد رہا ۔ مجموعی طور پر 662 طلباءنے امسال امتحان دیا جن میں سے 584 کامیاب ہوئے ۔ پرنسپل عتیق الرحمان نے تمام کامیاب طلباءاور انکے والدین و سرپرستوں کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھیں ۔ محنت اور لگن سے پڑھائی کریں تاکہ آئندہ بھی اسی طرح کی کامیابیاں آپ کونصیب ہوں ۔ اسکول کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق بوائز سیکشن کے ابراہیم ہارون نے 1057 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن جبکہ زوہیب اکرام نے 1032اور حمزہ نے 1031 نمبر حاصل کرکے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔طالبات میں طوبہ سرفراز علوی نے 1052 نمبر حاصل کرکے پہلی اور وانیہ شوکت نے 1051اور انعم خالد نے 1044نمبر حاصل کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اسکول مینجمنٹ کونسل کے چیئر مین افضل گوندل اور اراکین مجلس کے علاوہ لنک آفیسر محمد عاطف نے شاندار رزلٹ پر کامیاب طلباءو طالبات اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کی ۔

شیئر: