Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گریٹر نوئڈامیں 6منزلہ عمارت منہدم،20افراد ملبے تلے دب گئے

گریٹر نوئڈا۔۔۔۔۔گریٹر نوئڈا کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کو رات 9بجے  6منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس میں 20افراد پھنس کر رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق زیر تعمیر عمارت سے متصل عمارت میں تقریباً18خاندان سکونت پذیر تھا۔ پرانی بلڈنگ زیر تعمیر عمارت پر جاگری جس سے عمارت کو زبردست نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر ضلع افسرسے تفصیلات معلوم کیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس،فائر بریگیڈ  اور این ڈی آر ایف کی 2ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی۔امدادی ٹیم نے  عمارت کا ملبہ ہٹانے اور وہاں پھنسے ہوئے افراد کونکالنے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کی کاروائی شرو ع کردی۔اطلاع کے مطابق دونوں عمارتیں شہری ترقیاتی منصوبوںکے اصولوں حفاظتی ضوابط کوبالائے طاق رکھ کر تعمیر کی گئی تھیں۔فائر بریگیڈ کے افسر ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ بسرکھ علاقہ کے شاہ بیری گاؤں کی عمارت میں ایک درجن سے زائد مزدور سورہے  تھے ان میں سے بعض کو نکال لیا گیا تاہم کئی مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -100روپے کے نئے نوٹ کا جلد اجرا

شیئر: