Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپین کک باکسنگ میں پاکستان کی کامیابی

کراچی :پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی کک باکسنگ ٹیم نے سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ یورپین کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لیا۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان، مصر، تیونس، تنزانیہ، الجزائر، آذر بائیجان، روس، بنگلہ دیش، موروکو کی کک باکسنگ ٹیم نے حصہ لیا۔ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے یورپین کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور 4سلور میڈل حاصل کئے،جن میں 63کلو گرام کٹیگری میں محمد سہیل نے گولڈ ،57کلو گرام کٹیگری میں طاہر رحیم نے سلو ر ،60کلو گرام کیٹیگری میں عطاءاللہ نے سلور ،70کلو گرام کٹیگری میں محمد گل نے سلو اور 75کلو گرام کٹیگری میں محمد اشفاق نے گولڈ میڈل حاصل کرکے قومی پرچم سربلند کردیا ۔

شیئر: