کراچی .... روپے کی قدر میں گراوٹ کا عمل بدھ 18جولائی کو بھی جاری رہا اور منگل کی شام تک 127روپے تک آگیا تھا مگر بدھ کو ابتدائی ساعتوں میں ہی ڈالر کی قیمت میں ہلچل بڑھی اور قیمت فروخت.75 128 رہی۔اسی طرح قیمت خرید 130روپے فی ڈالر رہی۔ سعودی ریال کی قیمت وہی رہی جو منگل کو تھی۔ریال کی قیمت خرید 33روپے 40پیسے اور قیمت فروخت 33.60 رہی۔