Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں پیر کے انگوٹھوں کی عجیب و غریب زور آزمائی

بیجنگ .....  جنوب مغربی چین  میں گزشتہ کئی برسوں سے کشتی کے مقابلے  مختلف اقسام کے ہونے لگے ہیں اور  حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ مقبول بھی ہونے لگے ہیں ۔ ایسا ہی ایک مقابلہ پہلوانوں کی ہاتھاپائی کا نہیں بلکہ پیروں کے انگوٹھے لڑانے کا ہے اور لوگ بیحد شو ق سے اس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور بہت سے لوگ اسے دیکھتے بھی ہیں۔ یہ مقابلہ چین کے دوسرے علاقوں میں اتنا مقبول نہیں ہوا ہے مگراس حوالے سے جو تصاویر او روڈیوز جاری ہوئی ہیں وہ  جنوب مغربی چین کے شہر چونکنگ کے ایک واٹر پارک کی ہیں جہاں  پہلوانوں کی ایک ٹولی کشتی لڑنے کے  بعد  اس عجیب و غریب مقابلے کو دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی جس میں دو پہلوان  اپنے پیروں کے انگوٹھوں کی طاقت آزمانے کیلئے نبرد آزما تھے۔ مقابلے کا اہتمام کرنے والوں کا کہناہے کہ اس مقابلے کا مقصد طاقت آزما تو ہے  مگر سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ لوگ ایسے مقابلوں میں حصہ لیں اور  جھیل کے  سرد پانی میں داخل ہونے سے پہلے  خود کو گرم کرلیں تاکہ انہیں ٹھنڈک کم لگے اور وہ جھیل میں تیراکی کا صحیح مزا لے سکیں۔ انگوٹھے لڑانے کے مقابلے کے شرکاء نیکریں پہنے نظر آتے ہیں ۔ اسی قسم کے مقابلے پارک کی دیگر جگہوں پر بھی ہوئے  جس میں 80افراد نے حصہ لیا۔ چائنا نیوز نے اس مقابلے کی جو تصاویر جاری کی ہیں ان میں مقابلے کے شرکاء کو زمین پر بیٹھ کر پیروں کے انگوٹھے لڑانے سے قبل ننگے پائوں ایک دوسرے کو کک مارتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسے سخت مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کو محض 10پونڈ یعنی 90یوان انعام کے طور پر دیئے جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ یہ عجیب و غریب اور احمقانہ نظر آنے والا مقابلہ 1976ء میں برطانوی شہر اسٹیفورڈ شائر کے  ایک تفریحی مقام پر 4افراد نے شروع کیا تھا جو نشے میں دھت نظر آرہے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دریائے ٹیمز میں سیلوں کی تعداد 5سال میں دگنی ہوگئی

شیئر: