Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں۔
کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہو گا۔
یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ چار اور جنوبی افریقہ تین مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیل چکے ہیں تاہم دونوں ٹیموں نے صرف ایک ایک مرتبہ ہی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کو سنہ 2009 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور 2014 کے سیمی فائنل میں انڈیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ سنہ 2024 کے سیمی فائنل میں افغانستان کے خلاف فتح حاصل کی۔ تاہم 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقا کو اںڈیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نیوزی لینڈ کو سنہ 2007 کے سیمی فائنل میں پاکستان، 2016 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور 2022 کے سیمی فائنل میں بھر سے پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ کیوی ٹیم نے سنہ 2021 کے سیمی فائنل میں انگلیںڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر: