نیٹو کے دفاعی نظام نے بحیرۂ روم کے اوپر ایران سے داغا گیا میزائل تباہ کر دیا: ترکیہ
ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل، جو شام اور عراق سے گزرتے ہوئے ترک فضائی حدود میں داخل ہو رہا تھا، مشرقی بحیرۂ روم میں نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ اپنے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور متعلقہ فریقوں کو خبردار کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تنازع کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
