Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کمپنی نے نئی ایموجیز متعارف کرادیں‎

ایپل کمپنی کی جانب سے ورلڈ ایموجی ڈے کے موقع پر نئی ایموجیز متعارف کرادی گئی ہیں جو رواں سال ایپل کے ڈیوائسز پر پیش کر دی جائینگی۔ نئی ایموجیز کی کل تعداد 70 ہے جس میں کولڈ فیس ، پارٹی فیس ، اسمائلنگ آئیز اور پلیڈنگ فیس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی جانوروں مثلا طوطے ، جھینگے ، کینگرو اور مور کی ایموجی بھی پیش کی جائیگی۔ کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے لئے بھی نئی ایموجیز متعارف کرائی جائیگی۔ گنگریالے بالوں ، سفید بالوں ، سرخ آنکھوں اور گنجے افراد کے لیے بھی ایموجیز کا سیٹ پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام ایموجیز کو رواں سال ہی ایپل ڈیوائسز کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: