Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنشن میں حصہ نہ ملنے پر بیٹے نے والدین کو قتل کردیا

پٹنہ۔۔۔۔بہار کے پٹنہ ضلع کے نیورا تھانہ علاقے میں والد کی پنشن میں حصہ نہ ملنے پر ناراض بیٹے نے باپ اور ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بیچوں ٹولہ کے رہنے والے منارک یادو کو ریلوے سے ریٹائر ہونے کے بعد 22لاکھ روپے محکمہ کی جانب سے دیئے گئے۔ اس میں سے انہوں نے اپنے دونوں بیٹے رمیش اور اودھیش کو برابر تقسیم کردیئے اور کچھ رقم اپنے پاس رکھ لی۔منارک ان دنوں اپنے بڑے بیٹے رمیش کے ساتھ رہ رہے تھے اور ان کے بچوں کی پڑھائی پر اپنا پیسہ خرچ کرتے تھے۔ اس بات سے اودھیش ناراض رہنے لگا اور مسلسل والد سے رقم کا مطالبہ کرتا رہتا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اودھیش صبح رمیش کے گھر پہنچا اور اپنے والد سے مزید رقم کا مطالبہ کیا ۔ الزام ہے کہ پیسے دینے سے انکار کرنے پر بیٹے نے والد اور ماں پر فائرنگ کردی جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔واقعہ کے بعدملزم فرار ہوگیا۔ اہل خانہ کی جانب سے پولیس نے اودھیش کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -3سال میں زیادتی کے ایک لاکھ10ہزارکیس درج

شیئر: