Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے اسپین کے اشتراک سے جنگی جہاز تیار کرنے کا معاہدہ کر لیا

ریاض.... سعودی عرب نے اسپین کے اشتراک سے جنگی جہاز تیار کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ اسلحہ ساز سعودی کمپنی نے اسپین کی کمپنی ایس اے ایم آئی کے اشتراک سے 5جنگی جہاز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ موسم خزاں کے دوران جہاز سازی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوگا۔ اس سلسلے کا آخری جنگی جہاز 2022ءمیں حوالے کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب نے یہ فیصلہ 2030ءتک فوجی بجٹ کا 50 فیصد حصہ اندرون مملکت اسلحہ سازی کیلئے مختص کرنے کی پالیسی کے تحت کیا ہے۔ سعودی ویژن 2030کے تحت طے کیا گیا ہے کہ 50فیصد اسلحہ ملک کے اندر تیار کیا جائے۔ مذکورہ معاہدے کی بدولت 5برس تک بالواسطہ اور بلاواسطہ6ہزار افراد کو ملازمت ملے گی ان میں سے 1100اسامیاں براہ راست مہیا ہوں گی جبکہ 1800سے زیادہ معاون عسکری صنعت سے حاصل ہو ں گی۔ 3000سے زیادہ ملازمتیں بالواسطہ مہیا ہوں گی۔ اسلحہ ساز سعودی کمپنی کے چیئرمین نے بتایا کہ اس منصوبے کی بدولت جنگی جہازوں کے سسٹم سے تعلق رکھنے والا 60فیصد سے زیادہ کام سعودی انجام دیں گے۔ اسپین کمپنی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کریں گے۔ 
 

شیئر: