Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب 11ویں نمبر پر

ریاض.... سعودی عرب نے امریکہ سے 608ارب ریال مالیت کے بانڈز خرید لئے ۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب کا نمبر 11واں ہوگیا۔ یہ اعداد و شمار مئی 2018ءکے اختتام تک کے ہیں۔ امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں جاپان، چین، تائیوان، ہانگ کانگ، سنگا پور، ہندوستان ، برطانیہ، لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ ، بیلجیئم، برازیل اور جزائر کیمرون سرفہرست ہیں۔ سعودی عرب امریکہ سے کرنسی نوٹ ، اثاثے ڈالر میں خریدے ہوئے ہے۔ وہ مذکورہ رقم میں شامل نہیں۔ ایک سال کے دوران امریکی بانڈز میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری میں 21فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

شیئر: