Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلتوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، مولانا ولی رحمانی

    علی گڑھ- - - - مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو)سے متعلق  بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اے ایم یوکو لے کرپولرائزیشن کی سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس پرپرسنل لا بورڈ نے 50 فیصد مسلم اور 50 فیصد دلت ریزرویشن کی تجویز پیش کردی ہے۔مولانا محمد ولی رحمانی نے کہا کہ ویسے تو قانون کے مطابق ریزرویشن نہیں دیا جاسکتا  تاہم مرکزی حکومت میں اگرہمت ہے تو وہ اس معاملے پر قانون بنائے۔ اس قانون میں 50 فیصد مسلمانوں کیلئے اور 50 فیصد دلتوں کیلئے مختص کردیا جائے۔مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ اگرحکومت کودلتوں کی فکر ہے تو قانون لائے۔ اگرحکومت ایسا قانون بناتی ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ دوسری جانب اے ایم یو میں 50 فیصد مسلم ریزرویشن اور 50 فیصد دلت ریزرویشن دیئے جانے کی اے ایم یو اولڈ بوائز نے مخالفت کی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ایم یو اولڈ بوائز اور دہلی ہائی کورٹ کے وکیل شاہد علی نے کہا کہ یہ فارمولہ غلط ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یومیں دلت ریزرویشن کی بات صرف پولرائزیشن اورالیکشن کیلئے ہے۔ شاہد علی ایڈوکیٹ نے  بورڈ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلم اوردلتوں کے علاوہ بھی لوگ ہیں۔اے ایم یو اولڈ بوائز دہلی کے صدر محمد ارشاد احمد نے کہا کہ اے ایم یو معاملے پر زیادہ بات نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے سے واضح ہے کہ اس معاملے میں بیان بازی اور سیاست تو ہوتی رہے گی، لیکن کوئی پیش رفت بھی ہو، ایسا نہیں ہوگا۔ محمد ارشاد احمد نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں آج اے ایم یو معاملے کی سماعت ہونی تھی، لیکن نہیں ہوسکی۔ مرکزی حکومت کے سالسٹرجنرل نے ایک ہفتے کا وقت مانگا، اس کے بعد نئی تاریخ طے کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -سی بی آئی نے چدمبرم اور انکے بیٹے کیخلاف چارج شیٹ داخل کردی

شیئر: