Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر میں دوھ کی قیمت25روپے فی لیٹر متعین ، ہڑتال ختم

نئی دہلی۔۔۔۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 25روپے فی لیٹر قیمت متعین کرنے کے اعلان کے بعد مہاراشٹر میں دودھ مالکان کی ہڑتال ختم ہوگئی۔ سوابھیکان شیتکاری سنگٹھن کے رہنما راجو شیٹی نے وزیر اعلیٰ فڑنویس سے ان کی رہائش پر ملاقات کے بعد یہ بیان جاری کیا۔ واضح ہوکہ ڈیری کسان تنظیموں نے دودھ کی نئی قیمت خرید کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے 21جولائی سے دودھ فراہم کرنیوالوں کو فی لیٹر25روپے دینے پراتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا کہ دودھ مالکان کیخلاف درج کئے گئے مقدمات واپس لئے جائیں گے۔اس سے قبل فڑنویس نے واضح کیا تھا کہ ایسے تمام لوگوں پر درج مقدمات واپس نہیں لئے جائیں گے جن کا شمار دودھ مالکان میں نہیں ہوتا اور وہ ہڑتال کے دوران ہنگاموں اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -تحریک عدم اعتماد: 2019ء کے کھیل کیلئے سجی بساط

شیئر: