Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ کی تجدید مکان کے کرایہ معاہدے کے بغیر نہیں ہوگی

جدہ ۔۔۔۔سعودی حکومت نے تارکین وطن کے اقامے کی توسیع کو کرائے کے معاہدے سے مربوط کرنے کا عندیہ دیدیا۔وزارت آبادکاری کے ماتحت ’’ایجار ‘‘پروگرام اس اسکیم پر عملدرآمد کیلئے زور ڈال رہا ہے۔ اسٹراٹیجک ادارے کے ڈائریکٹر عبدالرحمن السماری نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد سرکاری اداروں کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کا اجرا اس وقت تک نہیں ہوگا تاوقتیکہ وہ سعودی کابینہ کی قرارداد292کے تحت ’’ایجار‘‘نیٹ ورک پر کرائے کے معاہدے کا اندراج نہ کرالیں۔ السماری نے جدہ میں غیر منقولہ جائدادوں کے ثالثوں کے ساتھ مقررہ پروگرام کے دوران واضح کیا کہ ایجار پروگرام سے عمارتوں کے مالکان اور کرایہ داروں کے مفادات محفوظ ہونگے ۔اجلاس میں 700ثالث موجود تھے۔ السماری نے اس موقع پر کرائے کے معاہدے کی دفعات کو واضح کیا۔ یاد رہے کہ ایجار پروگرام 12فروری 2018ء کو باقاعدہ طور پر جاری کیا گیا ہے اور یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -الخبر میں ریستوران سربمہر

شیئر: