Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن گھٹائیں ، یادداشت بڑھائیں ‎

سویڈن میں کی گئی ایک تحقیق  کے مطابق موٹاپا یادداشت پر اثر انداز ہوتا ہے اور جب انسان اپنی غذائی عادات تبدیل کر کے  اپنا وزن کم کرنے  کی کوشش  کرتا ہے  اس کی یادداشت بڑھ جاتی ہے اور دماغ بھی بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے .    اس تحقیق میں  موٹاپے کا شکار لوگوں سے  جب ان کی زندگی میں ہونے والے ماضی کے کچھ خاص مواقع  کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ ٹھیک سے بیان نہیں کرپائے  جبکہ انہی لوگوں نے  وزن کم کرنے کے لیے اپنی غذائی عادات کو بدلا  تو یہ آسانی سے چیزوں کو یاد رکھ سکے .  اس تحقیق میں بیس ایسی خواتین کو شامل کیا گیا  جن کی عمر ساٹھ برس سے زیادہ تھی اور وہ  موٹاپے کا شکار تھیں .  انہیں چھ مہینے ڈائٹنگ پلان پر عمل کروایا گیا  اور پھر  انکی یادداشت  کو جانچنے کے لیے ٹیسٹ کیا گیا  تو وہ اس میں ستر فی صد تک کامیاب رہے . 
 

شیئر: