Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4ریاستوں میں ٹرکوں کی ہڑتال کا دوسرا دن

نئی دہلی .... آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کی اپیل پر ٹرک والوں کی ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوگئی۔ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، دہلی اور تاملناڈو میں اس ہڑتال کے اثرات نظر آنے لگے۔ یونین نے جمعہ کو ملک بھر میں ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ مہاراشٹر میں اسکول بس اور کمپنی بس کے مالکان کی ایسوسی ایشن نے ٹرک والوں کی حمایت میں ہڑتال کی ہے۔ ممبئی میں لوگوںکو اپنے بچے اسکول بھیجنے میں مشکلات ہیں۔ بارش کی وجہ سے سڑکیں اور ریلوے اسٹیشنوں پر پانی بھرا ہے۔ ٹیکسی بھی آسانی سے دستیاب نہیں۔ ممبئی میں 8ہزار سے زیادہ بسیں جبکہ پورے مہاراشٹر میں 40ہزار بسیں نہیں چل رہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرک مالکان کا مطالبہ ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔ ٹول پلازہ بند کئے جائیں۔ ای وے بل کو سادہ بنایاجائے اور تھرڈ پارٹی پریمیئم پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے۔ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس 93لاکھ ٹرک مالکان اور 50لاکھ بس مالکان کی نمائندگی کرتی ہے۔
 

شیئر: