Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی اڑن گاڑی آئندہ سال فروخت کیلئے پیش ہوگی‎

اڑن کھٹولے کی کہانیاں ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں تاہم اب یہ کہانی سے نکل کر حقیقت کا روپ دھار چکی ہے کیونکہ ٹیرافیوگا نامی کمپنی نے آئندہ سال اڑنے والی گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس گاڑی کو ٹرانزیشن نام دیا گیا ہے اور یہ دیکھنے میں چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح ہوگی۔ یہ اڑن گاڑی سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 400 میل تک دس ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکے گی۔ پرواز کے لئے گاڑی فی گھنٹہ 5 گیلن ایندھن استعمال کرے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سامان رکھنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے اور اس میں پیراشوٹ سسٹم بھی دیا جائے گا۔ گاڑی کو چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے بجائے پائلٹ لائسنس کی ضرورت ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی پروڈکشن جلد شروع کر دی جائے گی اور یہ آئندہ سال کسی بھی وقت فروخت کیلئے پیش کر دی جائینگی۔
 

شیئر: