Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ کا رکن پارلیمنٹ نسلی امتیاز کا مجرم

لندن.... ہالینڈ کی عدالت نے رکن پارلیمنٹ خیرت فیلڈرزکو نسلی امتیاز کا مجرم قرار دیدیا اور نسلی عداوت بھڑکانے کے الزام سے بری کردیا۔ ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن مذکورہ نے 2014ءمیں ہالینڈ میں مقیم مراکشی نژاد شہریوں کیخلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔ ججوں کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کا بیان آتشیں تھا۔ انہوں نے مراکش نژاد شہریوں کیخلاف امتیاز پر لوگوں کو اکسایا تھا البتہ ”عداوت“ بھڑکانے کے دعوے کے دلائل ناکافی ہیں۔ وکیل دفاع کاکہنا ہے کہ انکا موکل اس فیصلے کے خلاف اپیل کریگا اور عدالت کا فیصلہ انکی نظر میں ”اظہار رائے“ کی آزادی کے حوالے سے بڑا خسارہ ہے۔

شیئر: