سعودی ولی عہد سے جنوبی کوریا اور رومانیہ کے صدور کے رابطے
جمعرات 29 اکتوبر 2026 20:56
کوریا کے صدر نے مملکت میں حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے ٹیلی فون پر رابظہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران کوریا کے صدر نے مملکت میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی۔
سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد سے رومانیہ کے صدر نکوسور ڈینیئل ڈین نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب اور رومانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون اور اسے مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے۔
