سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیر اعظم سے رابطہ، ٹرین حادثے میں اموات پر تعزیت
جمعرات 29 اکتوبر 2026 22:51
وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سعودی ولی عہد کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔( فوٹو:عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سپین میں ٹرین حادثے میں اموات پر تعزیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سعودی ولی عہد کے ان جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے بدھ کی صبح سپین کے صوبہ طلیطلہ (تولیڈو) میں ایک تیز رفتار ٹرین کھڑی ہوئی دوسری ٹرین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کم از کم 64 افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے کے بعد میڈرڈ، سیوداد ریال اور اندلس کے درمیان ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔ یہ اس سال سپین میں پیش آنے والا دوسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔
سپین کے وزیر اعظم نے سعودی عرب کی سرزمین پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی اور مملکت کے ساتھ سپین کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور سپین کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
