Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو ابوظبی میں اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس میں شرکت کی دعوت

امارات کے سفیر نے سعودی وزیر سے ملاقات میں دعوت نامہ حوالے کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ابوظبی میں ہونے والی یو این واٹر کانفرنس 2026 میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات اور سینیگال کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی یہ کانفرنس 8 سے 10 دسمبر تک ابوظبی میں منعقد ہوگی۔
سعودی ولی عہد کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے جمعرات کو ریاض میں متحدہ عرب امارات کے سفیر مطر سالم الظاھری نے ملاقات کی اور دعوت نامہ پہنچایا۔
اس موقع پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: