Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوئیڈا: زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے2افراد ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی سے متصل نوئیڈا میں شاہ بیری کا حادثہ لوگ بھولے بھی نہ تھے کہ نوئیڈا کے سیکٹر 63کے بہلول پور میں زیر تعمیر عمار ت کے تہ خانے کی دیوار گرنے سے ایک بچہ سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ رات گئے شدید بارش کی وجہ سے زیر تعمیرعمارت کے تہ خانے کی دیوار اچانک گر گئی جس میں روی شنکر ، پرکاش ، کوسا ، ہیمراج سمیت ایک بچہ ہمانشو دیوارکے ملبے تلے دب گئے۔اس حادثے میں بچہ ہمانشو کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ہیمراج  کی موت ہوگئی۔حادثے کے بعد زیر تعمیر عمارت کا مالک اور ٹھیکیدار فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچی پولیس نے مالک مکان اور ٹھیکیدار کیخلاف غیر ارادی قتل کا معاملہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -”دہشتگرد “بندروں نے بموں کا استعمال شروع کردیا، 3راہگیر زخمی

شیئر: