Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات: کتے نے شیروں سے انسان کی جان بچائی

راج کوٹ۔۔۔۔گجرات کے ضلع امریلی کے ساور کنڈلا گاؤں میں ایک چرواہے پر 3شیروں نے اچانک حملہ کردیا۔اس آفت کی گھڑی میں چرواہے کاکتا اس سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے شیروں پر ٹوٹ پڑا۔شیروں کے ساتھ لڑائی میں چرواہا بھاویش ہمین بھرواد کی پیٹھ اور ہاتھ میں زخم آئے جس کا علاج سرکاری اسپتال میں کیا گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھاویش گاؤں کے باہر اپنی بھیڑوں اور بکریوں کو چراگاہ لے جارہا تھا۔ اسی دوران 3شیر گھومتے ہوئے آگئے اورمویشیوں کے ریوڑ پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں 3بھیڑیں مرگئیں۔ جب چرواہے نے شیروں سے ریوڑکو بچانے کی کوشش کی تو شیراس پر حملہ آور ہوگئے۔ یہ ماجرا دیکھ کر کتے نے زوردار آواز میں بھونکنا شروع کردیا۔ کتے کی بھونک سن کر گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور شیر بھاویش کو چھوڑ کر جنگل کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔واضح ہو کہ گجرات کے بعض علاقوں میں ایشیائی نسل کے شیر بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جنوب مشرقی ایشیاکی سب سے چھوٹی بچی کی پیدائش

شیئر: