Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس اسکیم کی خلاف ورزی پر کمپنیوں کیخلاف کارروائی

ریاض ...کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے اجراء اور اسکیم میں شامل امراض کے علاج سے معذرت کرنے والی کمپنیوں کا تعاقب شروع کردیا۔ کونسل کے ترجمان یاسر المعارک نے واضح کیا کہ انشورنس کرانے والوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مختلف اقدامات ہونگے۔ ان اقدامات کی بدولت ہیلتھ انشورنس پیکیج منصفانہ ہوگا اوررقم حد سے زیادہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام انشورنس کمپنیاں مشترکہ انشورنس دستاویز میں درج تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ وہ کینسر ، دل کے امراض، گردہ فیل ہونے اور غیر ملکی پھوڑوں کا علاج بھی انشورنس پیکیج میں شامل ہے۔
 

شیئر: