Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان فیسٹیول 2026 کا آغاز کل سے، واٹر فرنٹ پریڈ ہوگا

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں جازان کے نئے سیاحتی منصوبے ’واٹر فرنٹ‘ کے قریب ایک پریڈ کا اہتمام ہوگا۔
یہ پریڈ سرکاری طور پر اس منصوبے کے آغاز کا رسمی اعلان ہوگی جس میں منفرد تجربات سیاحوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ فیسٹیول اگلے سال فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔
یہ فیسٹیول علاقے کے جغرافیائی تنوع، ورثے اور تفریحی پروگراموں کے اندر لائی جانے والی جدت کو ایک جگہ پر اکٹھا کر دے گا۔
اس سے بھرپور عزم والے وژن کی عکاسی بھی ہوتی ہے جس کے تحت جازان کو پورے سال کے لیے ایک جیتی جاگتی اور زندگی سے دمکتی ہوئی سیاحتی منزل میں تبدیل کرنا ہے۔
اس فیسٹیول میں وسیع اور متنوع ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پورے علاقے سے فیسٹیول کے آخری دن تک مختلف پروگرام ہوں گے اور انھیں اس فیسٹیول کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس میں کئی ایسی تقاریب شامل ہیں جو جازان شہر کے مرکز میں منعقد کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ہر گورنریٹ میں مخصوص سرگرمیاں ہوں گی جبکہ سیاحتی سائٹس، پارک اور ساحلی مقامات پر مسلسل مختلف پروگرام مرتب کیے جائیں گے۔

اس شیڈیول میں شاپنگ، میلے اور مقامی پروڈکٹس اور دستکاری کی نمائش، سپورٹس، ماحولیات اور ہر عمر کے افراد کے لیے ثقافتی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
جازان فیسٹیول کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کو تیز کرنا، مقامی معیشت میں اضافے کے لیے انٹرپرینئرز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور ان خاندانوں کو تعاون فراہم کرنا ہے جو معاشی پیداوار میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

اس فیسٹیول سے وقتی طور پر مقامی افراد کو کاروباری مواقع بھی حاصل ہوں گے۔ شہریوں اور رہائیشوں کی زندگی کے معیار میں اضافہ ہوگا اور مقامی مواد نمایاں ہوگا جو جازان کے مالامال ورثے اور اس کے مستند ہونے کا عکاس ہے۔
یہ سب سعودی وژن 2030  کے ان تمام مقاصد سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے جن کا تعلق سیاحت، تفریح اور پائیدار ترقی سے ہے۔ یہ جامع اور تیز رفتار ترقی کو لوگوں کے سامنے لا رہا ہے جو پورے ریجن میں ہو رہی ہے۔

 

شیئر: