کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں روایتی ’الربابہ‘ موسیقی وزیٹرز کی توجہ کا مرکز
مملکت میں مقامی طور پر ایک تار سے بننے والا ساز الربابہ (رباب)، جس کی ابتدا صحرائے عرب کے خانہ بدوش قبائل سے ہوئی تھی، آج کل ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں لوگوں کو اپنی طرف خوب متوجہ کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول دو جنوری تک جاری رہے گا۔
الربابہ نامی ساز، تار کو ایسے چھیڑتے ہوئے بجایا جاتا ہے جیسے تار پر قوس بن رہی ہو۔ دوسری طرف، دوسرے ہاتھ کی انگلیوں سے پِچ کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔
اس ساز کو بجانے کے ساتھ ساتھ غنائیت اور زبانی روایت کے مطابق اکثر شاعری گنگنائی جاتی ہے۔
حدود الشمالیہ گورنریٹ، کیمل فیسٹیول میں جاری وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی اوئیسس کی نمائش کے دوران ربابہ کی نمائش کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔

واضح رہے روایتی عرب موسیقی کے آلات میں عود، دف، رباب اور مزمار زیادہ مشہور ہیں جو مملکت میں خوشی کے مختلف مواقع اور تہواروں پر بجائے جاتے ہیں۔
ان آلات موسیقی نے مملکت میں میوزک کے کلچر اور موسیقی کی مختلف اقسام کے فروغ میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
