دادان سلطنت کے شیر کے مقبرے، العلا کے ثقافتی ورثے کی علامت
جزیرہ نما عرب کے شمال میں العلا کے تاریخی مقامات میں شامل دادان سلطنت کے آثار میں ’شیر کے مقبرے‘ ثقافتی اہمیت کے حامل ہیں جن کی تاریخ قبل از مسیح کے دور کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ شیروں کے یہ مجسمے دادان پہاڑ کی چوٹی پر ہیں جو چٹان پر تراشے گئے ہیں۔
ان کی بناوٹ اور حجم مختلف ہیں جن میں اجتماعی مقبرے شامل ہیں جبکہ انفرادی قبروں کی گہرائی دو میٹر کے قریب ہے جو پہاڑ کے افقی دیوار میں کھودی گئی ہیں۔
ان مقبروں کی انفرادیت چار شیروں کے مجسمے ہیں جو سامنے کی جانب ہیں۔ ہر دو شیر ایک قبر کے احاطے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قبر کے داخلی راستے کے پہرے دار ہیں۔ شیروں کے مجسموں کی وجہ سے اس علاقے کو ’شیر کے مقبرے‘ کہا جاتا ہے۔
خیال رہے حیوانوں میں شیر قدیم مشرقی تہذیبوں میں نمایاں مقام کا حامل مانا جاتا ہے۔

شیر کو ماضی میں قوت، دہشت اور حفاظت کی علامت مانا جاتا تھا۔
’شیر کے مقبرے‘ العلا کے ثقافتی ورثے کا ایک اہم پہلو ہے جو اس مقام کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
