Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولمبو ٹیسٹ: جنوبی افریقہ سری لنکن اسپنرز کے جال سے پھنس گیا

 
کولمبو: سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم اسپنرز کے جال میں پھنس کر مشکلات سے دوچار ہے۔ تیسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 135 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ میچ میں کامیابی کیلئے اسے مزید 351 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔ تھیونس بروین45 اور ٹمبا باوما14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 275 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کرکے 489 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔ ڈین ایلگر 37 ، مارکرم 14، ہاشم آملہ 6 ، کپتان فاف ڈو پلیس 7 اور کیشو مہاراج صفر پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ رنگانا ہیرتھ اور اکیلا دھننجایا نے 2 ، 2 جبکہ دلروان پریرا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ کوئی انہونی ہی جنوبی افریقہ کو میچ کی شکست اور سیریز میں شکست سے بچا سکتی ہے۔ سری لنکانے پہلی اننگز میں 338 بناکر جنوبی افریقہ کو صرف 124 رنز پر پویلین بھیج دیا تھا۔ 

شیئر: