Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”اڈیالہ جیل میں مریم نواز کی جاسوسی“

اسلام آباد: نیب عدالت سے سزا دیئے جانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران 2 مرتبہ ٹوئٹر پر پیغامات جاری کرنے کے بعد انتظامیہ سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما نے جیل میں رہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کس طرح اپنے بیانات جاری کئے۔ واضح رہے کہ قانون کے تحت مریم نواز کو جیل میں موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی دینے کی اجازت نہیں ۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ، مرکز اور پنجاب کی نگران حکومتیں اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ سراغ لگا رہی ہیں کہ آخر کس طرح مریم نواز نے ہفتے اور اتوار کو جیل سے ٹویٹر پیغامات جاری کئے۔ اس حوالے سے بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نوازکے پاس موبائل فون یاانٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہے اور انکا بیٹا اپنی ماں کاٹویٹراکاﺅنٹ چلارہاہے جبکہ دوسری جانب متعلقہ حکام اس معاملے پر سرکاری موقف دینے سے گریزاں ہیں۔
 

شیئر: