Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی جہاز خلا سے کچرا صاف کرے گا

ٹوکیو..جاپان نے کارگو خلائی جہاز خلا میں بھیجا ہے جو 700 میٹر لمبے آلے کی مدد سے زمین کے مدار میں موجود خلائی کچرے کا کچھ حصہ ہٹائے گا۔یہ آلہ المونیم اور اسٹیل کے تاروں سے بنا ہوا ہے۔ اسے اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ خلائی کوڑا کرکٹ کو مدار سے باہر کھینچ لائے گا۔یہ جدید اور منفرد آلہ مچھلیاں پکڑنے والے جال بنانے والی کمپنی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق راکٹوں کے خالی خول، مردہ سیٹیلائٹ، شیشے کے ٹکڑے اور پینٹ کے ذرات خلا میں تیر رہے ہیں۔ خلا میں موجود یہ کوڑا تقریباً ایک کروڑ ٹن وزنی ہے۔ خلائی دور کے آغاز سے اب سے پھیل رہا ہے۔ان میں سے بہت سی اشیا 28000 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے حرکت کر رہی ہیں۔زمین کے گرد گھومنے والی سیٹیلائٹس کا ان میں سے کسی چیز کے ساتھ ٹکرانے کا خطرہ ہے جو انٹرنیٹ اور موبائل کے مواصلاتی نظام کے لیے اہم ہیں۔ خودکار کارگو خلائی جہاز شمالی بحرالکاہل میں قائم ٹنگاشیما خلائی مرکز سے بین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا گیا ہے۔

شیئر: