Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبہ کو غیر اخلاقی میسیج بھیجنے والے انجینیئر کی دھنائی

لکھنؤ۔۔۔۔ لکھنو ڈپولپمنٹ اتھارٹی میں تعینات جونیئر انجینئر (جے ای) کو کلاس 11 کی طالبہ کو غیر اخلاقی میسیج بھیجنا مہنگا پڑا۔اہل خانہ نے لڑکی کے بہانے گھر بلایا اور اس کی جم کر دھنائی کی بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا ۔لڑکی کے والدکی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا ۔ مل ایریا تھانہ علاقے کے پرگتی پورم کالونی میں رہنے والے پی سی شریواستو لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی میں جے ای کے طور پر تعینات ہیں۔ اسی علاقے میں رہنے والی کلاس 11 کی طالبہ کے ساتھ اسی اسکول میں جے ای کی بیٹی پڑھتی ہے جومتاثرہ طالبہ کی سہیلی بھی ہے۔ جے ای کو اس کا موبائل نمبر بیٹی کے ذریعہ ملا۔ الزام ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے جے ای  موبائل فون پر غیر اخلاقی میسیج ارسال کررہا تھااس سے تنگ آکر لڑکی نے والدین سے شکایت کی ۔اہل خانہ نے نے لڑکی کے بہانے جے ای کو بلایا وہ جیسے ہی لڑکی کے گھر پہنچاگھات میں بیٹھے لوگوں سے اسے دبوچ لیا اورجم کر پٹائی کی۔ جے ای جان بچاکر بھاگنے کی کوشش کی مگر ان کے چنگل سے آزاد نہ ہوسکا ۔اطلاع ملتے ہی ایس او  پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے جے ای کوگرفتار کرکے تھانے لے آئی ۔  تھانے دار کا کہنا ہے لڑکی کے والدکی جانب سے جے ای پی سی  سریواستوکے خلاف رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:- - - -’’آپ‘‘ پارٹی کے 2ارکان اسمبلی کینیڈا ایئرپورٹ سے واپس

شیئر: