Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان 2026:عرب ممالک میں روزے کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

ماہرین کے مطابق اس سال روزہ 12 سے 13 گھنٹے کا ہوگا(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
فلکیاتی ماہرین کے مطابق سالِ رواں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 جبکہ عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو متوقع ہے۔ حتمی اعلان رؤیت ہلال کے بعد ہی ہوگا۔
عکاظ اخبار کے مطابق فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس بیشتر عرب ممالک میں روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے کا ہوگا جبکہ موسم بھی سرد رہنے کا امکان ہے۔
روزے کے دورانیہ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرروزے کے دورانیہ میں ایک سے دو منٹ کا اضافہ ہو گا اس اعتبار سے آخری عشرے کا دورانیہ  پہلے سے بڑھ جائے گا۔
ارضیاتی ماہرین کے مطابق جغرافیائی محل وقوع اور عرضِ بلد کے لحاظ سے روزے کا دورانیہ ایک ملک کا دوسرے کے مقابلے میں مختلف ہوتا ہے ۔ خط استوا کے قریب ممالک اور شمالی یا جنوبی سمت کے ممالک کے موسموں میں کافی فرق ہوتا ہے اس اعتبار سے وہاں دن اور رات کے دورانیے میں بھی فروق ہوتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ عرب ممالک میں سالِ رواں کے پہلے روزے کا دورانیہ 12 گھنٹے 40 منٹ کا ہوگا جو بتدریج بڑھتے بڑھتے 13 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔
رواں برس ماہ صیام کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر مسلمان ممالک میں اس سال روزے موسم اور دورانیہ کے اعتبار سے سابقہ برسوں کے مقابلے میں آرام دہ اور کم دورانیے کے ہوں گے اسی لیے توقع کی جارہی ہے کہ رمضان 2026 کے ایام ماضی کے مقابلے میں کافی خوشگوار ہوں گے۔

شیئر: