Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسعود اوزیل کھیل کے نام پر جھک مار رہے ہیں

 
برلن:جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے صدر اوولی ہوئنز نے مسعود اوزیل کے بیان اور ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوزیل گزشتہ کئی سال سے کھیل کے نام پر جھک مارتے آرہے ہیں اور اب اپنی ناقص کارکردگی کو الزام تراشی کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مجھے نہیں یاد کہ 2014ء کے فیفا ورلڈ کپ یا اس کے بعد انہوں نے کوئی اچھی موو بنائی ہو یا کسی حریف کھلاڑی کو عمدگی سے چکمہ دیا ہو اس لئے ان کے ریٹائر ہونے سے جرمن ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ یاد رہے کہ جرمنی کے ترک نژاد مسلمان فٹبالر نے اپنے ساتھ نسلی تعصب برتے جانے کا الزام لگا کر جرمنی کی جانب سے مزید انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔جرمن فیڈریشن کی جانب سے ابھی کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم معروف فٹبال کلب کے صدر بپھر گئے اور انہوں نے غیر معمولی طور پر سخت جوابی حملہ کیا ہے ۔ ہوئنز نے کہا اوزیل کو بہت پہلے ریٹائر ہوجانا چاہئے تھا، ان کے کھیل میں کوئی خاص بات نہیں ہم جب بھی آرسنل کے خلاف کھیلے تو ہمیں اوزیل کو قابو کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی کیونکہ ہم اس کی تمام کمزوریوں سے واقف ہیں۔ اب تو خود اس کے مداح بھی اس پر تنقید کرنے لگے ہیں جبکہ وہ ترک صدر کے ساتھ اپنی تصویر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیئر: