یونیورسٹی جانے والی طالبات ہوں، آفس جانے والی خواتین یا پھر ہاؤس وائف۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اب سکوٹی یا موٹر سائیکل کا استعمال کرتی ہیں۔ ایسی ہی تین خواتین سے آپ کو ملوارہے ہیں اسلام آباد سے اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی