89 برس کی عمر میں انتقال کر جانے والے بالی وُڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر کی آخری فلم ’اکیس‘ آئندہ ماہ 25 دسمبر کو کرسمس کے موقعے پر سینما گھروں ریلیز ہو گی۔
دھرمیندر کے وفات کے بعد یہ فلم ان کے چاہنے والوں کے لیے مزید خاص بن گئی ہے کیونکہ یہ آخری موقع ہو گا جب دھرمیندر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
-
’صحت بہتر ہے‘، ہیما مالنی کی اداکار دھرمیندر کے انتقال کی تردیدNode ID: 897068
-
بالی وڈ کے ’سدا بہار ہیرو‘ دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسےNode ID: 897553
انڈین میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی سنہ 1971 کی جنگ کے نوجوان فوجی ہیرو ارون کھیترپال کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں بہادری پر پرم ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔ فلم میں دھرمیندر، ارون کے والد ایم ایل کھیترپال کا مضبوط اور جذباتی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کے منظرعام پر آنے والے پوسٹر کے ساتھ لکھا گیا جملہ ’باپ بیٹوں کو بڑا کرتے ہیں لیکن لیجنڈز قومیں بناتے ہیں‘ اس فلم کے جذبے اور پیغام کو واضح کرتا ہے۔
فلم میں اگستیہ نندا نے ارون کا کردار نبھایا ہے جبکہ دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
’اکیس‘ دھرمیندر کی زندگی کی آخری اور یادگار فلم ہو گی جسے ان کے مداح ہمیشہ ایک خوبصورت تحفے کے طور پر یاد رکھیں گے۔
دوسری جانب دھرمیندر کی وفات پر مختلف شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دھرمیندر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دھرمیندر جی کا انتقال انڈین سنیما کے ایک عہد کے اختتام کی علامت ہے۔ وہ ایک ممتاز فلمی شخصیت تھے، ایسے بہترین اداکار جنہوں نے اپنے ہر کردار میں خوبصورتی، اثر اور گہرائی پیدا کی۔‘
The passing of Dharmendra Ji marks the end of an era in Indian cinema. He was an iconic film personality, a phenomenal actor who brought charm and depth to every role he played. The manner in which he played diverse roles struck a chord with countless people. Dharmendra Ji was…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 24, 2025
ایکس پر جاری بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ’دکھ کی اس گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردی ان کے خاندان، دوستوں اور لاتعداد چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘
کمال حسن نے لکھا ’ دھرمیندر جی کے انتقال پر شدید افسوس ہے۔‘
Deeply saddened by the passing of my dear friend and legendary actor Dharmendra ji. Dharam Ji’s charm, humility and strength of spirit were as real off-screen as on it. Indian cinema has lost one of its kindest icons. My heartfelt condolences to his family and admirers. pic.twitter.com/I9CgBmlCzl
— Kamal Haasan (@ikamalhaasan) November 24, 2025
یوراج سنگھ نے لکھا کہ ’ہر گھر کی کوئی نہ کوئی پسندیدہ فلم دھرمیندر کی ہوتی تھی۔ وہ ہماری پرورش اور اںڈین سنیما کے بہترین دور کا حصہ تھے۔ انہوں نے ہر کردار میں طاقت، خوبصورتی اور سچائی بھر دی، اور جہاں بھی گئے پنجاب کی محبت اور گرمجوشی اپنے ساتھ لے کر گئے۔‘
Every home had a favourite Dharmendra film. He was a part of our growing up and of Indian cinema’s finest years.
He brought strength, charm and honesty to every role, and carried Punjab’s warmth wherever he went.
Behind the fame was a humble, grounded and deeply human soul.… pic.twitter.com/116K0XHuP5
— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) November 24, 2025
اکشے کمار نے لکھا کہ ’بچپن میں دھرمیندر جی وہ ہیرو تھے جس جیسا بننے کی ہر لڑکا خواہش رکھتا تھا، ہماری انڈسٹری کے اصل ہی مین۔‘
Growing up, Dharmendra ji was the hero every boy wanted to be…our industry’s original He-Man.
Thank you for inspiring generations.
You’ll live on through your films and the love you spread. Om Shanti pic.twitter.com/Vj6OzV20Xz— Akshay Kumar (@akshaykumar) November 24, 2025












