Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہی قو میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو مسائل کا حل اپنے وسائل سے کرتی ہیں

 دکھی و بے سہارا لوگوں کی امداد کرکے معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ،ا تحاد ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب

 

ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
سماجی رفاہی اور فلاحی تنظیم اتحاد ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا  ۔مقامی استراحہ میں منعقدہ اِس تقریب کا مقصد اتحاد ویلفیئر فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اب تک کی جانے والی فلاحی و سماجی کوششوں کو لوگوں کے سامنے لانا اور فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر اتحاد ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین نادر خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں اور اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے  کرتی ہیں اور دکھی و بے سہارا لوگوں کی امداد کرکے معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے اور پختون اس قوم کا وہ حصہ ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ سرشار رہا ہے۔ اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنے قیام سے لیکر اب تک کوشش کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور پاکستان میں مقیم دکھی افراد کا سہارا بنے اور ان کے نزدیک یہ ایک بہترین عمل ہے جس سے اللہ کی رضا حاصل ہونے کے علاوہ معاشرے میں پھیلی محرمیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ نادر خان نے کہا کہ فاؤنڈیشن غیر سیاسی ایک فلاحی و سماجی تنظیم ہے جو معاشرے کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مدد و تعاون فراہم کرنے کے لیے پاکستان سمیت سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں کوشاں ہے۔ اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن قوم کو جہالت ،بیماری، غربت ، بیروزگاری ،محرومی اور قدرتی آفات اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے عملی جد جہدو خدمت خلق کا جذبہ ہی انسان کی عظمت کا ضامن ہے ۔ضلع شانگلہ کے صدر ربانی خان نے کہا  فاؤنڈیشن بلا امتیاز رنگ ونسل ،جنس ومذہب خدمت انسانیت کے لیے کوشاں ہے اور اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن امداد باہمی کے تصور کے تحت معاشرے کے خوشحال طبقے کے ساتھ ملکر متاثرہ و بدحالی میں مبتلا طبقے کے افراد میں تعاون اخوت عزت واحترام اور انہیں خوشحالی زندگی گزارنے کے لیے اعانت فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے پاک میڈیا فورم ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت سے کمیونٹی کی خدمت کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ نائب صدر انور زیب نے کہاکہ اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد تمام انسانوں کے اندر جذبۂ ہمدردی کو فروغ دینا ہے۔ باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر ایک حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے عملی جدوجہد کی جائے۔ انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ دیار غیر میں اپنے ہم وطنوں کے زیادہ سے زیادہ کام آسکیں۔ یہ ہی ہمارا مشن ہے ۔جنرل سیکریٹری شیر علی خان نے کہاکہ اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی تلقین ہی نہیں کرتا بلکہ اس کا حکم دیتا ہے۔  تقریب سے جمشید خان، بخت روان، محب گل شلمانی اور اقبال ودود کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کارگردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف کی اور عہد کیا کہ ہم نے پاکستان اور پاکستان کی غریب عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنانا ہے جس پر تمام ایگزیکٹو ممبران نے اعلیٰ قیادت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔آخر میں پاکستان اورسعودی عرب کی خوشحالی، ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض نصیر عیسیٰ خان نے سرانجام دئیے۔
مزید پڑھیں:- - - -احباب پاکستان نے ڈی آئی خان میں خودکش حملے کی مذمت کر دی

شیئر: