Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اسپنر کے ساتھ مقابلہ فاش غلطی تھی، ڈو پلیسس

کولمبو:جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈ و پلیسس نے کہا ہے کہ برصغیر کے دورے میں صرف ایک اسپنر کے ساتھ کھیلنا ہماری فاش غلطی تھی جس کا ہمیں خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں ہمیں آوٹ کردیا جس پر وہ داد کی مستحق ہے لیکن ہماری غلطی یہ تھی کہ ہم صرف ایک اسپنر کے ساتھ کھیلے۔ ڈوپلیسس نے کہا کہ کیشو مہاراج کی عمدہ کارکردگی اور 12 وکٹوں نے واضح کردیا کہ ہمیں ان کے ساتھ ایک اور اسپنر بھی ٹیم میں شامل کرنا چاہئے تھا۔ سری لنکا نے3اسپنرز کی خدمات حاصل کیں اور فرق صاف ظاہر ہے کہ ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ بر صغیر میں مضبوط اسپن اٹیک کے بغیر کسی غیر ملکی ٹیم کا کامیاب ہونا آسان نہیں ہوتا۔گزشتہ دورے میں ہم اپنے فاسٹ بولرز کی مدد سے سری لنکن بیٹنگ لائن کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے لیکن اس مرتبہ ایسا نہ ہو سکا ۔ ہر دورے اور سیریزکی طرح ہمیں اس سیریز سے بھی بہت سی غلطیوں اور خامیوں کا علم ہوا ہے جن سے جان چھڑانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

شیئر: