Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ٹیم زمبابوے سے وطن واپسی کیلئے تیار

 
بلاوائیو:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد مرحلہ وار وطن واپس ہوں گے۔ٹیم ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی اور آفیشلز زمبابوے سے دبئی پہنچیں گے جہاں ٹرانزٹ کے بعد ٹیم کے ارکان اپنے اپنے شہروں کے لئے الگ الگ فلائٹس پکڑیں گے۔ کپتان سرفراز احمد شام 5 بجے کراچی پہنچیں گے۔ دوسری جانب حسن علی، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد حفیظ، آصف علی، بولنگ کوچ اظہر محمود، ٹیم منیجر طلعت علی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، میڈیا منیجر عون زیدی، طلحہ اعجاز، کرنل (ر) اعظم خان رات ایک بج کر 50منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔شاداب خان، محمد نواز اور عثمان شنواری بھی صبح ساڑھے7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ صبح ساڑھے 7 بجے سیریز کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کی فلائٹ پشاور پہنچے گی جبکہ شعیب ملک 26 جولائی کو صبح 8 بج کر 35 منٹ پر سیالکوٹ پہنچیں گے۔

شیئر: