بحیرۂ احمر کا براہ راست نظارہ، جزیرۂ مرجان مقامی شہریوں میں مقبول
63 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا یہ جزیرہ جازان کے اہم ترین ساحلی مقامات میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جازان میں واقع ’جزیرۂ مرجان‘ ان دنوں خوشگوار موسم کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو علاقائی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مقامی شہری اور سیاح جزیرے کے دلکش مناظر اور ٹھنڈے ماحول سے لطف اندوز ہونے، کھلی فضا میں وقت گزارنے، سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
63 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا یہ جزیرۂ جازان کے اہم ترین ساحلی مقامات میں سے ایک ہے۔ شہر کے جنوبی ساحل پر اس کا منفرد محل وقوع اور بحیرۂ احمر کا براہ راست نظارہ اس کی وجہ شہرت ہے۔
مرجان جزیرۂ جازان ریجن میں سیاحتی مقامات کے تنوع کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ یہاں ساحلی قدرتی حسن کے ساتھ تفریحی مواقع، خدمات اور عوامی مقامات ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں تاکہ علاقے کے ساحلی اثاثوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
جازان کے ساحلی مقامات کی ترقی معیار زندگی کو بڑھانے اور ایسے سیاحتی اور تفریحی مقامات تیار کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جو مقامی افراد اور شہریوں دونوں کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

مرجان جزیرۂ جازان کے ان تفریحی مقامات میں شامل ہے جہاں سیر و تفریح اور کھیلوں کی سرگرمیاں ایک ساتھ میسر ہیں۔
