توکلنا ایپلی کیشن صارفین کے اطمینان کی شرح میں سرفہرست
سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ٹاپ ٹین فہرست میں بھی جگہ بنائی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے سرکاری خدمات کے لیے ’ڈیجیٹل ایکسپیریئنس میچورٹی انڈیکس 2026‘ میں توکلنا ایپلی کیشن نے صارفین کی اطمینان کی شرح میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ کامیابی ایپلی کیشن کے ذریعے فراہم کردہ خدمات پر صارفین کے اطمینان، شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کے لیے ایک مربوط، آسان اور قابل اعتماد ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل ترقی کی عکاس ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انڈیکس کے مجموعی نتائج میں توکلنا نے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ٹاپ ٹین فہرست میں بھی جگہ بنائی ہے، اس کی پانچویں پوزیشن رہی جبکہ یوزرز ایکسپیریئنس(صارفین کے تجربے) کے حوالے سے نویں نمبر پر رہی۔
یہ ایپلی کیشن حکومتی خدمات، معلومات اور دستاویزات کو ایک جگہ جمع کرتی ہے اور مربوط ڈیجیٹل تجربے کے ذریعے ان تک رسائی کو آسان بناتی ہے۔
سرکاری خدمات کے لیے ڈیجیٹل ایکسپیریئنس میچورٹی انڈیکس جسے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے تیار کیا اس کا مقصد ہر سال معروف ڈیجیٹل سرکاری پلیٹ فارم اور خدمات کا جائزہ لینا ہے۔

اس میں فائدہ اٹھانے والوں کی اطمینان کی شرح، صارف کے تجربے، شکایات کے ازالے کے علاوہ استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی اور ڈیوائسز کو شامل کیا جاتا ہے اس کا مقصد سرکاری اداروں کو ان کے ڈیجیٹل تجربات کو بہتر بنانے اور فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے مں مدد فراہم کرنا ہے۔
توکلنا ایپ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے جو مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے سے متعلق وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
