Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سینما گھروں میں 40 فلموں کی نمائش، ایک ہفتے میں 44 ملین ریال کا بزنس

سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں میں سپائیڈر مین: ’برانڈ نیو ڈے‘ سرفہرست رہی (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی سینما گھروں میں اگست کے پہلے ہفتے کے دوران باکس آفس پر تقریباً 44 ملین ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی فلم کمیشن کے مطابق سعودی سینما گھروں میں 40 فلموں کی نمائش کی گئی جبکہ 8 لاکھ 93 ہزار 300 ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔
سعودی باکس آفس پر سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں میں سپائیڈر مین: ’برانڈ نیو ڈے‘ سرفہرست رہی۔ اس نے دوسرے ہفتے میں 20.8 ملین ریال کا بزنس کیا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 4 لاکھ 13 ہزار 700 ریکارڈ کی گئی۔
اس کی کل آمدنی 37.7 ملین ریال تک پہنچ گئی جبکہ 7 لاکھ 27 ہزار 800 ٹکٹ فروخت ہوئے۔
امریکی فلم ’دی اوڈیسی‘ نے 11.4 ملین ریال ریونیو حاصل کیا جبکہ 2 لاکھ 2 ہزار 400 ٹکٹ فروخت ہوئے۔ چار ہفتوں میں اس کی کل آمدنی 52.6 ملین ریال تک پہنچ گئی جبکہ 8 لاکھ 95 ہزار 600 ٹکٹ فروخت ہوئے۔
مصری فلم ’ٹیک کیئر آف یور سیلف‘ ایک ہفتے کے دوران 5.1 ملین ریال آمدنی اور ایک لاکھ 7 ہزار 300 ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ تیسرے جبکہ ’دی جیولر‘ 2.7 ملین ریال کی آمدنی کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی ہے۔ اس کے 54 ہزار 600 ٹکٹ فروخت ہوئے۔

 

شیئر: