Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسعود اوزیل کیلئے ثانیہ مرزا کی حمایت

 
نئی دہلی:ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جرمنی میں نسلی منافرت کا نشانہ بننے والے مسلمان فٹبالر مسعود اوزیل کی حمایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں نسل پرستی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔مجھے ایک ایتھلیٹ ہونے کے ناتے مسعود اوزیل کی جرمن فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پڑھ کربہت افسوس ہوا۔ اوزیل نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ترکی سے آبائی تعلق اور مسلمان ہونے کی وجہ سے مسلسل منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جرمن فٹبال کی قومی ٹیم کے ساتھ رہنا مشکل ہو رہا ہے اس لئے وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ ٹینس اسٹار ثانیہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ خواتین کے لئے ٹینس کے قواعد و قانون میں کچھ تبدیلیاں بہتر ہو ئی ہیں۔ مثلاً حاملہ عورتوں کیلئے چھٹی، اور بچے کی ولادت کے بعد بھی کھیل جاری رکھنے کی اجازت اچھی بات ہے۔ سرینا ولیمز جیسی کھلاڑی بھی بچے کی پیدائش کے کافی بعد محنت کرکے واپس آئیں۔ مجھے بھی ڈیڑھ دو سال کے بعد کھیلنا دشوار محسوس ہوگا یا آسان، اس کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتی۔ میرے والدین نے میری ہمیشہ ہمت افزائی کی ہے جو میرے لئے خوش کن ہے۔

شیئر: