Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کارنر‎

 
اگر سالن پتلا ہو گیا ہو اور آپ کے پاس  پیاز یا  ٹماٹر نہیں ہے تو تھوڑی سی بھنی ہوئی سوجی سالن میں ڈال دیں  یا تھوڑی سی لوکی ابال کر پیسیں اور سالن میں ڈال دیں ۔ 
اوون کے برتنوں اور سانچوں پر سے داغ اتارنے کے لیے برتن دھونے کے ڈٹرجنٹ میں 2کھانے کے چمچ بورک پاؤڈرملادیں اور پیسٹ بناکر اسپنج کی  مدد سے برتن پر لگادیں ۔ آدھے گھنٹے بعد اچھی طرح دھولیں داغ اتر جائے گا ۔
مچھلی کی بو دور کرنے کے لئے اس کو بغیر دھوئے نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔ پھر آٹے سے دھوکر مسالہ لگا لیں ۔ بو بالکل ختم ہو جائے گی ۔
کچن میں کسی جگہ کائی لگ جائے تو اس پر بلیچنگ پاؤڈر چھڑکیں اور پھر برش یا جھاڑو سے صاف کرلیں ۔
اروی کا لیس ختم کرنے کے لیے اسے کاٹیں اور نمک لگا کر رکھ دیں ۔ کچھ دیر بعد دھوئیں اور پکالیں ۔ 
دیسی گھی میں سے بہت جلدی کھٹی کھٹی سی بو آنے لگتی ہے ۔ اس بو کو دور کرنے کے لئے ایک کلو گھی میں 2کھانے کے چمچے آٹا ڈال کر پکائیں پھر چھان کر استعمال کریں ۔ بو بالکل ختم ہو جائے گی ۔
ٹماٹر دیر تک تازہ رکھنے کے لئے ان کے سروں پر موم لگا کر رکھ دیا جائے تو یہ جلد خراب نہیں ہوتے ۔
سلاد کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے کاغذ کے لفافے میں رکھیں ۔ پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھنے سے سلاد میں پھپھوندی لگ جاتی ہے ۔

شیئر:

متعلقہ خبریں