Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر نیٹ فلیکس پروگرامات ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ‎

نیٹ فلیکس کی جانب سے اپنے صارفین کو 2016 میں ہی پروگرامات اور موویز ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی یعنی صارفین کسی بھی پروگرام کو ڈاونلوڈ کرکے بنا انٹرنیٹ کنیکشن کے دیکھ سکتے ہیں۔ نیٹ فلیکس پر پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے ۔ نیٹ فلکس ایپ کو سائن ان کرتے ہی ڈائیلاگ باکس میں ڈانلوڈ کا نشان نظر آتا ہے۔اس کے علاوہ ایپلیکیشن کے سرچ سیکشن میں اویل ایبل فار ڈاؤن لوڈ کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔ اس ڈاؤن لوڈ بٹن کو دبا کر آپ آسانی سے کسی بھی پروگرام کو ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔ صارفین چاہیں تو ایپ سیٹنگ میں جا کر ویڈیو کی کوالٹی کو بھی اپنی مرضی سے منتخب کر سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ صارفین کے لئے اسمارٹ ڈاؤنلوڈ کا آپشن کا بھی موجود ہوتا ہے جسے ان ایبل کرنے بعد یہ خودکار طریقے سے ان تمام اقساط کو ڈیلیٹ کر دیتا ہے جو صارفین دیکھ چکے ہوں اور ان کی جگہ نہیں اقساط ڈاؤنلوڈ کر دیتا ہے۔ صارفین اپلیکیشن سیٹنگ میں جاکر اپنی کی گئی تمام ڈاؤنلوڈز کو بیک وقت بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: