Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارپ کمپنی کا نیا مڈ رینج اسمارٹ فون لانچ‎

شارپ کمپنی نے مڈ رینج اسمارٹ فون سی 10 متعارف کرا دیا ہے۔ فون میں 5.5 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جب کہ پشت پر 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہے۔اسٹوریج کے لیے فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی ان بلٹ میموری دی گئی ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ فون کی بیٹری 2700 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 400 یورو ہے۔
 

شیئر: