Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم کو فتوحات دلانے پر فخر ہے، سری لنکن بیٹسمین کرونارتنے

 
  کولمبو:سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین دیمتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، 20 سے 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری کارکردگی ٹیم کی جیت کے کام آئی۔مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ میچ وننگ پرفارمر بننا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کلین سویپ کیا ۔ کرونارتنے نے چاروں اننگز میں ففٹی پلس ا سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر نے پر انہیں سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

شیئر: