Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70لاکھ مربع میٹر پلاٹ کی رجسٹری منسوخ

ریاض... یہاں اپیل کورٹ نے 70لاکھ مربع میٹر کے ایک پلاٹ کی رجسٹری منسوخ کردی اور پلاٹ سرکاری املاک میں شامل کردیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ رجسٹری غیرقانونی تھی۔ 40برس قبل خلاف قانون کی گئی تھی۔ اس میں درج رقبے کی تفصیلات بھی غیر حقیقی تھیں۔ اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ولید الصمعانی گزشتہ مہینوں کے دوران ریاض اور جدہ میں 18ملین مربع میٹر کے 5پلاٹس کی رجسٹریاں منسوخ کرچکے ہیں ان دنوں مملکت بھر میں خلاف قانون رجسٹریوں کا نوٹس لیا جارہاہے۔
 

شیئر: