Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

بات چیت تنازعات  کو حل کرنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے عیدالفطر پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر فریقین کی رضا مندی کو سراہا گیا۔
بیان میں زور دیا گیا کہ ’ بات چیت اور پر امن حل کو ترجیح دینا جاری تنازعات  کو حل کرنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔‘
 مملکت  نے بیان میں خطے میں امن سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے برادر اور دوست ملکوں کے ساتھ مل کر انتھک سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے نے افغانستان میں جاری ’آپریشن غضب للحق‘ کو عارضی طور روکنے کا اعلان کیا تھا۔
بدھ کو پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر لکھا کہ ’آنے والے اسلامی تہوار عیدالفطر کے پیشِ نظر، اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، ریاستِ قطر اور جمہوریہ ترکیہ کی درخواست پر، حکومتِ  پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاون ڈھانچے کے خلاف جاری ’آپریشن غضب للحق‘ میں عارضی وقفے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
 ’یہ وقفہ 18/19 مارچ 2026 کی درمیانی شب سے لے کر 23/24 مارچ 2026 کی درمیانی شب تک نافذ العمل ہوگا۔‘

 

شیئر: