Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات سو فیصد شفاف ہوئے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ... چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے جمعرات کی صبح 4 بجے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کے پہلے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کا اعلان کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لینے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کی تاخیر سے متعلق مکمل علم ہے۔رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم ( آر ٹی ایس) کو پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا جس سے نتائج میں تاخیر ہوئی ہے۔ ناکامی کی ذمہ دار ٹیکنالوجی ہے۔انہوںنے کہا کہ انتخابات سو فیصد شفاف ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے منفی پروپیگنڈا بالائے طاق رکھتے ہوئے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایک سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگر کسی کو فارم 45 نہیں ملا تو اسے چاہیے کہ اس کا ثبوت پیش کرے، اس پر سخت ایکشن لیں گے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے

شیئر: